حیدرآباد۔6۔جنوری (اعتمادنیوز) نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے ریاستی اقلیتی فینانس کارپویشن سے قرض کے حصول کے خواہشمند درخواست گذاروں کیلئے حدعمرکو40سال مقرر ہے اس کو50سال کردینے کیلئے توجہ دلائی۔ اس سے بیشتر افراد استفادہ سے محروم ہیں۔ منیجنگ ڈائرکٹر کارپوریشن سے ذریعہ مکتوبب میںیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ کئی ضرورت مندوں نے مجھ سے اس سلسلہ میں ربط پیدا کرکے مشکلات اور قرض کے حصول سے
محرومی سے واقف کروایا۔ بیرسٹر اویسی نے مکتوب میں کہا کہ حد عمر40میں اضافہ کرکے50سال مقرر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اقلیتی افراد اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں۔ بتایاجاتاہے کہ ایم ڈی اقلیتی فینانس کارپویشن نے حد عمر میں اضافہ سے اتفاق کیا اور بتایاکہ اس سلسلہ میں عنقریب اعلان کیاجائے گا۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی سے اس مسئلہ پر مشکلات سے واقف کروانے والوں میں جناب محمد عبدالمجید ترابی صدر ابتدائی مجلس اتحادالمسلمین موسی رام باغ ملک پیٹ شامل تھے۔